ETV Bharat / state

جے پور: یوتھ کانگریس نے وزیراعظم کی یوم پیدائش پر بھیک مانگا - جے پور کی خبریں

ابھیشیک چودھری نے کہا کہ مودی جی کی یوم پیدائش کے موقع پر ہم لوگوں نے 'شرم کرو مودی جی' مہم کا آغاز کیا ہے۔

author img

By

Published : Sep 17, 2021, 5:54 PM IST

ملک بھر میں بی جے پی کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کی یوم پیدائش دھوم دھام کے ساتھ منائی جارہی ہے تو وہی کانگریس پارٹی کی جانب سے راجستھان میں الگ الگ جگہ احتجاجی مظاہرے کیے جارہیں ہیں۔

یوتھ کانگریس نے وزیراعظم کی یوم پیدائش پر بھیک مانگا

وہی اگر بات کی جائے دارالحکومت جے پور کی تو دارالحکومت جے پور میں واقع ضلع کلکٹریٹ پر یوتھ کانگریس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جے پور میں واقع راجستھان کی سب سے بڑی یونیورسٹی راجستھان یونیورسٹی میں کانگریس پارٹی کی ونگ این ایس یو آئی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ احتجاج این ایس یو آئ کے ریاستی صدر ابھیشیک چودھری کی قیادت میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:راجستھان: رکن اسمبلی رفیق خان کا وزیر تعلیم کو خط

راجستھان یونیورسٹی کے باہر احتجاجیوں نے یہاں سے گزرنے والے لوگوں سے بھیک مانگا۔ اس دوران ابھیشیک چودھری نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ مودی جی کی یوم پیدائش کے موقع پر ہم لوگوں کی جانب سے شرم کرو مودی جی مہم کا آغاز کیا ہے۔

'ہم نوجوان مودی جی کو یہ بتانا چاہتے ہیں کی آپ کی وجہ سے ہم لوگ اپنے آپ کو محفوظ نہی سمجھ رہے' انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں مرکزی بی جے پی حکومت کی وجہ سے بھارت کے حالات کافی زیادہ خراب ہو رہے ہیں۔ بھارت کا سب سے بڑا طبقہ جو کسان کہلاتا ہے اس طبقے کی بات مرکزی حکومت سن نہیں رہی۔ اس لیےآج ہم لوگ بھیک مانگ کر وزیر اعظم نریندر مودی کی یوم پیدائش منا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.