ETV Bharat / state

راجستھان میں گولی مار کر نوجوان کا قتل، انٹرنیٹ خدمات بند

راجستھان کے باراں شہر میں دن دہاڑے ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر پورے شہر میں انٹرنیٹ خدمات کو بند کر دیا ہے اور دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔

Rj_kta_04b_murder_firing_04_11july_pkg_7201654
راجستھان میں گولی مار کر نوجوان کا قتل، انٹرنیٹ خدمات بند
author img

By

Published : Jul 11, 2021, 12:40 PM IST

راجستھان کے باراں ضلع میں اتوار کو منڈی کے نزدیک ایک نوجوان پر فائرنگ کر کے اس کا قتل کر دیا گیا جس کے بعد انتظامیہ نے احتیاطاً شہر میں انٹرنیٹ خدمات بند کر دیا ہے اور پورے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضلع ہسپتال بھیج دیا ہے۔

جانکاری کے مطابق شہر کے منڈی کے نزدیک برسات کے موسم میں ترپال فروخت کرنے والے ایک نوجوان کو کار سے پہنچے نوجوان نے گولی مار دی اور اور اس کے بعد راڈ سے پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔

دیکھیں ویڈیو

ایس پی ونیت بنسل نے بتایا کہ یہ واردات ہفتہ کو شام 5 بجے کی ہے۔ نوجوان کے سر پر گولی لگی ہے جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی جس کے بعد پولیس نے احتیاط کے طور پر شہر کے اندر انٹرنیٹ خدمات بند کر دیا ہے۔

واردات کی خبر ملتے ہی موقع پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے اور ہنگامہ کرنے لگے جنہیں پولیس نے سمجھا بجھا کر گھر بھیج دیا۔ پولیس نامعلوم لوگوں کو تلاش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.