باڑمیر کے سندھری تھانہ علاقے کے مہادیو نگر ارنیالی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی لاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔پولیس کے مطابق فوسارام میگھوال نامی ایک 30 سالہ نوجوان اپنے نانی گھر سرانا کے فافریا ناڑی گیا ہوا تھا۔یہاں نوجوان کو لاٹھی سے پیٹ پیٹ کر شدید طور پر زخمی کردیا گیا، لیکن اسپتال لے جانے کے دوران ہی نوجوان نے دم توڑ دیا۔
پولیس سے موصول ہوئی جانکاری کے مطابق باڑمیر ضلع کے سندھری تھانہ علاقے کے مہادیو نگر میں ارنیالی کا رہائشی فوسارام کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا۔نوجوان کے اہل خانہ نے نوجوان کو زخمی حالت میں سندھری اسپتال میں داخل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔وہیں موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو مردہ گھر میں رکھا ہے۔
پیر کی دیر شام کو پوسٹمارٹم کے بعد لاش کو اہل خانہ کو حوالے کردیا گیا۔لواحقین کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملزم سریش کمار کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
نوجوان کی قتل کے معاملے کو سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے سائیلا، جالور ڈپٹی جئے دیو سیاگ، پولیس افسر سوائی سنگھ راٹھور اور سندھری کے پولیس افسر جئے پال سمیت پولیس کا اضافی دستہ جائے وقوع پر پہنچا۔
واضح رہے کہ مقتول فوسارام کا اپنے ممیرے بھائی سریش کمار سے کسی بات کو لے کر بحث شروع ہوگئی تھی۔سریش کمار نے غصہ میں فوسا رام کو لاٹھیوں سے مارنا شروع کردیا تھا، جس کی وجہ سے اسے شدید چوٹ آنے پر اس کی موت واقع ہوگئی۔