ETV Bharat / state

غیرقانونی طریقے سے شراب فروخت کر رہا نوجوان گرفتار - شہر میں غیر قانونی طریقے سے شراب فروخت کی جا رہی

غیر قانونی طریقے سے دودھ کے کین میں رکھ کر شراب فروخت کر رہا ایک نوجوان کو آج صبح پولیس نے گرفتار کر لیا۔

غیرقانونی طریقے سے شراب فروخت کر رہا نوجوان گرفتار

author img

By

Published : May 3, 2020, 7:53 PM IST

الور: لاک ڈاؤن میں شراب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے لوگ کچی شراب کا استعمال کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے شہر میں غیر قانونی طریقے سے شراب فروخت کی جا رہی ہے.اس دوران اتوار کے روز مکیش کمار اكھی پورا رہائشی دودھ والا بن کر موٹر سائیکل پر شراب فروخت کر رہا تھا.

اس دوران شہر کے اراولی وہار تھانہ پولیس نے اتوار کی صبح دودھ کی آڑ میں شراب کی اسمگلنگ کرتے ہوئے ایک شراب اسمگلر کو گرفتار کیا. ساتھ ہی دو دودھ کی کین میں بھری 30 لیٹر غیر قانونی شراب اور اسمگلنگ کی کام میں لی جا رہی موٹر سائیکل کو بھی ضبط کیا ۔

اس تعلق سے تھانہ انچارج ظہیر عباس نے بتایا کہ ڈی ایس ٹی ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ 'ایک نوجوان اکبر پور کی جانب سے لوہے کی دودھ کے ٹینک میں غیر قانونی طور پر کچی شراب بھر کر لا رہا ہے. جس کے بعد ڈھائی پیڑی پولیس ناکہ کے انچارج اے ایس آئی وجے سنگھ نے نوجوان کا پیچھا کر جینتی فارم ہاؤس کے قریب موٹر سائیکل کو رکوانے کی کوشش کی.

لیکن، وہ بھاگنے لگا، تو کچھ ہی فاصلے پر پولیس نے اسے پکڑ لیا، اور تلاشی لی تو دو دودھ کی دو ٹینک میں کل 30 لیٹر غیر قانونی کچی شراب بھری ہوئی ملی. اس پر پولیس نے مکیش گوجر کو گرفتار کر لیا. پوچھ گچھ میں اس نے بتایا کہ اکبر پور کے علاقے سے غیر قانونی کچی شراب لاتا تھا . جس کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے.

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.