راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع اجمیر شریف درگاہ میں معدودے چند عقیدت مندوں نے چاند کے دیدار کے لئے اللہ کا شکر ادا کیا۔
اس موقع پر معصوم بچوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی دوری (سوشل ڈس ٹنسنگ) کا بھی پیغام دیا اور گھروں کی چھت پر کورونا وبا سے نجات کی دعا مانگی۔
غور طلب ہے کہ علماے کرام نے تمام مسلمانوں سے عبادات کو اپنے اپنے گھروں میں ہی ادا کرنے کی گزارش کی ہے، جس کا اثر اجمیر کے مسلم علاقوں میں بزرگوں کے ساتھ ساتھ بچوں میں بھی دیکھا گیا ہے۔
سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز کے شہر اجمیر میں عقیدت مندوں نے رمضان کی عبادت گھروں میں ہی شروع کردی ہے اور تمام مسلم علاقوں میں مساجد سے بھی اعلان کیا گیا کہ 'حکومت کے فیصلے کا احترام کریں'۔ یہی وجہ ہے کہ رمضان کی پہلی تراویح کی نماز بھی عقیدت مندوں نے گھروں میں ہی ادا کی ہے'۔