ETV Bharat / state

راجستھان کی سرحد پر مزدوروں کا ہجوم - مزدوروں کے لئے کھانے پینے کا انتظام مورینا پولس کررہی ہے

راجستھان کی سرحد پر واقع الاویلی پولیس تھانہ کے احاطے میں مزدور جمع ہو رہے ہیں۔

راجستھان سرحد پر مزدور اکھٹے ہورہے ہیں
راجستھان سرحد پر مزدور اکھٹے ہورہے ہیں
author img

By

Published : May 16, 2020, 6:36 PM IST

کورونا بحران کے پیش نظر گھر واپسی کی عجلت کی وجہ سے مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع کے راجستھان سرحد سے ملحق الاویلی پولیس اسٹیشن کے احاطے میں مزدوروں کا اکھٹا ہونا جاری ہے۔

سرکاری اطلاع کے مطابق سرحد پر واقع یہ پولیس چوکی گزشتہ دو مہینے سے باہر سے آنے والے مزدوروں کی پناہ گاہ بنی ہوئی ہے۔ یہاں پر روزانہ راجستھان، اترپردیش اور دہلی سے تقریبا پندرہ ہزار مزدوروں کا آنا جاری ہے۔

ضلع انتظامیہ نے یہاں سے مزدوروں کو مدھیہ پردیش میں ان کے آبائی ضلع بھیجنے کے لئے تقریبا ایک سو نجی بسوں کا انتظام کیا ہے۔

یہاں آنے والے مزدوروں کے لئے کھانے پینے کا انتظام مورینا پولس کررہی ہے۔ مدھیہ پردیش کی سرحد پر واقع الاویلی کے احاطے میں محکمہ محصول اور صحت کی ٹیمیں تین تین شفٹوں میں ڈیوٹی دے رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہاں آنے والے تقریبا پندرہ ہزار مزدوروں کو بسوں سے ان کے ضلعوں میں بھیجا جارہا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.