ETV Bharat / state

مزدور بسوں سے گھر کے لیے روانہ - مزدور بسوں سے گھر کے لئے روانہ

راجستھان سے تارکین وطن مزدوروں کو بسوں کے ذریعے اتر پردیش پہنچانے کا کام راجستھان حکومت کر رہی ہے. اس کے علاوہ پیدل نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کو بھی بھرت پور میں واقع شیلٹر ہوم میں راجستھان حکومت کے جانب سے رکھا جا رہا ہے۔

مزدور بسوں سے گھر کے لیے روانہ
مزدور بسوں سے گھر کے لیے روانہ
author img

By

Published : May 17, 2020, 11:04 PM IST

بھرت پور: کورونا کے پیش نظر ملک میں جاری لاک داؤن میں راجستھان میں پھنسے اترپردیش کے مزدوروں کو روڈ ویز بسوں کے ذریعے گھر بھیجا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی ان کا طبی جانچ بھی کیا جا رہا ہے۔

جانکاری کے مطابق ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے اترپردیش کے کئی مزدور راجستھان کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے تھے ۔ لیکن اب ریاستی حکومت پھنسے ہوئے تمام مزدوروں کو روڈ ویز بسوں کے ذریعے ان کے گھروں تک پہنچانے کا کام کر رہی ہے۔ اس دوران مزدوروں کو لے کر اترپردیش سرحد پر پہنچے بس ڈرائور، اترپردیش انتظامیہ کی اجازت کے منتظر ہیں۔ کئی گھنٹے گزر چکے ہیں لیکن ابھی بھی سرحد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔

راجستھان سے تارکین وطن مزدوروں کو بسوں کے ذریعے اتر پردیش پہنچانے کا کام راجستھان حکومت کر رہی ہے. اس کے علاوہ پیدل نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کو بھی بھرت پور میں واقع شیلٹر ہوم میں راجستھان حکومت کے جانب سے رکھا جا رہا ہے، اور اترپردیش کے ٹرانزٹ کیمپوں میں بسوں سے بھیجا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ راجستھان حکومت اترپردیش میں پھنسے مزدوروں کو بھی ان کے گھروں تک پہنچانے میں بھی مصروف عمل ہے۔

وہیں اس تعلق سے وزیر مملکت برائے طب اور صحت ، ڈاکٹر سبھاش گرگ نے کہا کہ جن مزدوروں کو اپنے گھر جانا ہے۔ ان کے لئے کانگریس حکومت قابل ستائش کام کررہی ہے۔ انہوں نے یوپی حکومت کے بارے میں کہا کہ یوگی حکومت کو جو پارٹی مدد کرنا چاہتی ہے یا جو بھی مزدور بسوں کے ذریعے گھر جا رہے ہیں۔ ان بسوں کو یوگی حکومت کو جانے کی اجازت دینی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.