بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے جالوپورا علاقے میں خواتین میں بیداری لانے کے لئے پروگرام منعقد کیا گیا، اس خاص پروگرام میں 300 سے زائد خواتین نے حصہ لیا اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔
اس بیداری پروگرام میں خواتین کو سماجی کارکنان سمیت دیگر لوگوں کی جانب سے تعلیم کی اہمیت سے روبرو کرایا گیا اور موجودہ وقت میں جس طرح سے نوجوان نشے کی لت میں گرفتار ہوتے جارہے ہیں ان نوجوانوں کو نشے سے دور رکھنے کے بارے میں بتایا گیا، اس پروگرام میں بتایا گیا کہ 'تعلیم اور نشے کو لے کر آئندہ دنوں میں ایک مہم چلائی جائے گی۔' اس مہم میں ہم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ خواتین کو جوڑنا ہے۔'
سماجی کارکن شبینہ نے پروگرام کے بارے میں تفصیل سے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ 'موجودہ وقت میں ہمارے سماج میں تعلیم کی کافی کمی ہے اس کمی کو ہم لوگوں کو پورا کرنا ہوگا۔ اس کمی کو گھر کی خواتین ہی پورا کرسکتی ہیں اس لئے یہ پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: اجمیر: گداگر پر شرپسندوں کا ظلم
انہوں نے بتایا کہ 'وقت بے وقت اس طرح کے پروگرام دارالحکومت جے پور سمیت پوری ریاست میں منعقد کیے جاتے رہیں گے، وہی اس پروگرام میں دارالحکومت جے پور کی مختلف سماجی تنظیموں کی ذمہ داران عہدیداران سمیت دیگر عام خواتین نے حصہ لیا۔'