ETV Bharat / state

طیارے میں خاتون نے دیا بچے کو جنم

بنگلور سے جے پور جانے والی فلائٹ میں آج ایک خاتون کی محفوظ طریقے سے ڈیلیوری کرائی گئی۔ فلائٹ کے اندر ایک ڈاکٹر نے خاتون کی بگڑتی ہوئی طبیعت کو دیکھتے ہوئے اس کی ڈیلیوری کرائی۔

woman delivery in flight
اڑتے طیارے میں خاتون نے دیا بچے کو جنم
author img

By

Published : Mar 17, 2021, 11:40 AM IST

ابھی تک آپ نے ہسپتال، گھر اور ٹرینوں میں ڈیلیوری ہوتے ہوئے سنا ہوگا لیکن آج ایک ایسا واقعہ پیش آیا جب اڑتے طیارے میں خاتون کی ڈیلیوری ہوئی۔ بتا دیں کہ آج بنگلور سے جے پور جانے والے طیارے میں ایک خاتون کی بحفاظت ڈیلیوری کرائی گئی۔

یہ ڈیلیوری انڈیگو کی فلائٹ 6e-469 میں ہوئی۔ اس فلائٹ میں بنگلور سے صبح 05۔45 بجے جے پور کے لیے اڑان بھری تھی، جو جے پور ایئرپورٹ پر صبح میں 08.05 بجے لینڈ ہوئی۔ اس فلائٹ میں ایک حاملہ خاتون بیٹھی ہوئی تھی۔ فلائٹ کے اندر ایک ڈاکٹر نے خاتون کی بگڑتی ہوئی طبیعت کو دیکھتے ہوئے اس کی ڈیلیوری کرائی۔

مزید پڑھیں:

اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغ

وہیں فلائٹ لینڈ ہونے کے فوراً بعد خاتون اور نوزائیدہ کو جے پور ایئرپورٹ سے سیدھے ہسپتال کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ فی الحال خاتون اور نوزائیدہ دونوں کی حالت مستحکم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.