ETV Bharat / state

Woman Jumps in Front of Train خاتون نے د و بچوں کے ساتھ ریل کے سامنے کودکر خود کشی کرلی

author img

By

Published : Mar 4, 2023, 8:20 PM IST

الور میں ایک خاتون اور اس کے دو بچے کی خودشکی کے بعد ریلوے پولیس اہلکار اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو قصبے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا۔ متوفی کی شناخت 30 سالہ پنکی جاٹ، اس کا 13 سالہ بیٹا پرشانت اور 11 سالہ بیٹی ہیما کے طور پر ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

الور: راجستھان میں الور ضلع کے کھیڑلی قصبے میں دانتیا ریلوے اسٹیشن سے تقریبا ڈیرھ کلومیٹر دور ایک شادی شدہ عورت نے اپنے دو بچوں سمیت ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کر لی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق تھانہ علاقہ کے گاؤں ڈیوٹھانہ کے رہائشی رام ویر چودھری کھیت سے اپنے کام کرکے جمعہ کی شام قریب چار بجے گھر پہنچے تو اسکول سے اپنے دونوں بچوں پرشانت اور ہیماکے بیگ لائے لیکن بچے نہیں آئے اور بیوی پنکی بھی گھر پر نہیں تھی۔ جس کے بعد رام ویر بچوں کے اسکول کے پاس گھورسانہ میں معلوم کرنے گیا۔ جہاں پتہ چلا کہ اس کی بیوی پنکی دونوں بچوں کو اپنے ساتھ ڈریس سلوانے کے لئے گئی تھی۔ رام ویر نے گاؤں میں بیوی اور بچوں کو تلاش کیا وہ کہیں نہیں ملے۔

اس کے بعد خاندان اور گاؤں کے لوگوں کو اس بارے میں بتایا جس کے بعد گاؤں والے آس پاس کے گاؤں میں تلاش کرنے میں لگ گئے۔ دیر رات پتہ چلا کہ ایک خاتون اور دو بچوں کی لاشیں داتنیا اور گھورسانہ ریلوے اسٹیشن کے درمیان پٹریوں پر پڑی ہیں۔ جس کے بعد لواحقین موقع پر پہنچے اور لاشوں کی شناخت کی۔معاملے کی اطلاع ملنے پر ریلوے پولیس اہلکار اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قصبے کے سرکاری ریفرل اسپتال لائے اور مردہ خانے میں رکھوایا۔ متوفی میں 30سالہ پنکی جاٹ اور اس کا 13سالہ بیٹا پرشانت اور 11سالہ بیٹی ہیما ہیں۔

آس پاس کے لوگوں کے مطابق خاتون نے اپنے دو بچوں کے ساتھ دانت باڑ دھام کے چکر لگائے تھے جس کے بعد اس نے وہاں سے تقریباً آدھا کلومیٹر دور جانے کے بعد شام 4:20 بجے اپنے بچوں کے ساتھ ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کر لی۔ لواحقین کے مطابق خاتون ذہنی طور پر کمزور تھی۔ عورت کا شوہر کھیتی باڑی کرتا ہے۔ پولیس افسر مہاویر پرساد سی او کٹھومار اشوک چوہان موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد مسخ شدہ حالت میں ملنے والی لاشوں کو یکجا کرکے گاؤں والوں کی مدد سے اسپتال لایا گیا اور مردہ خانہ میں رکھوایاجن کا آج پوسٹ مارٹم کے بعدکی لاشوں کولواحقین کے حوالے کردیا گیا۔ فی الحال لواحقین کی جانب سے کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا گیا پولیس واقعہ کی وجوہات کا پتہ لگا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Suicide in Telangana نظام آباد میں میڈیکل طالب علم کی خودکشی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.