ETV Bharat / state

کورونا کا ٹیکہ لگوانے کے 15 گھنٹے بعد خاتون کی موت - راجستھان کی خبریں

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے سے قبل ان کی طبیعت ٹھیک تھی۔ دن میں انہوں نے کھیتوں میں کام کیا۔ ٹیکہ لگوانے کے بعد رات کو طبیعت زیادہ بگڑی اور موت ہوگئی۔

کورونا کا ٹیکہ لگوانے کے 15 گھنٹے بعد خاتون کی موت

author img

By

Published : Apr 9, 2021, 12:22 AM IST

راجستھان میں الور ضلع کے شاہ جہاں پور میں ویکسی نیشن کے تقریباً 15 گھنٹے بعد خاتون کی موت ہوگئی۔ خاتون کی عمر 53 سال تھی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے سے قبل ان کی طبیعت ٹھیک تھی۔ دن میں انہوں نے کھیتوں میں کام کیا۔ ٹیکہ لگوانے کے بعد رات کو طبیعت زیادہ بگڑی اور موت ہوگئی۔

وہیں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون کی ہارٹ اٹیک سے موت ہونے کا امکان ہے۔ کیونکہ ٹیکہ لگوانے کے اتنے گھنٹے بعد موت کا سبب ویکسین نہیں ہوسکتی ہے۔

خاتون کا نام برما دیوی تھا۔ وہ شاہ جہاں پور کے سینی محلے میں بیٹے اور بہو کے ساتھ رہتی تھی۔ خاتون کو سات اپریل کو دن میں 12 بجے کے بعد ٹیکہ لگایا گیا تھا۔ اسی رات تقریباً تین بجے کے بعد ان کی موت ہوگئی۔ ٹیکہ لگنے کے بعد خاتون کو جی متلی ہونے کی شکایت ہوئی، جسے عام علامت سمجھا گیا۔

گھر والوں نے بتایا کہ خاتون دن میں اپنے بیٹے سے کہتی رہی کہ جی متلی ہورہا ہے۔ چکر آرہے ہیں۔ بیٹے نے ڈاکٹروں سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ عام علامت ہیں ۔ کسی کسی میں ایسا ہوتا ہے۔ لیکن رات کو طبیعت زیادہ بگڑگئی۔ زیادہ طبعیت خراب ہونے پر خاتون کو اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

خاتون کا میڈیکل بورڈ سے پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.