ETV Bharat / state

محرم الحرام کی عالمِ اسلام میں کیا اہمیت ہے؟ - حضرت آدم علیہ السلام

مفتی خالد کا کہنا ہے کہ جو اللہ کے نیک لوگ ہیں وہ اس ماہ کو کافی زیادہ بہترین طریقے سے گزارتے ہیں، اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ قرآن کی تلاوت کرنی چاہیے۔

راجستھان نیوز
راجستھان نیوز
author img

By

Published : Aug 21, 2020, 5:36 PM IST

اسلامی سال کے مقدس مہینہ محرم الحرام کا آج پہلا دن ہے، اسی سلسلے میں راجستھان کے شہر جے پور میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مفتی خالد ایوب مصباحی سے بات چیت کی۔

مفتی خالد ایوب مصباحی کا کہنا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ اس مقدس مہینے میں قبول ہوئی، حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی بھی اسی ماہ میں پار لگی، حضرت یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ سے باہر آئے، اسی طرح بہت سارے نبیوں کے ساتھ اہم واقعات اسی ماہ کی 10 تاریخ کو پیش آئے۔

مفتی خالد ایوب مصباحی سے بات چیت

انہوں نے کہا کہ 'آخری پیغمبر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی جو شہادت ہے وہ بھی اسی ماہ میں 10 تاریخ کو ہوئی'۔

انہوں نے کہا کہ 'محرم الحرام کے اس ماہ کو عالم اسلام میں کافی زیادہ مقبولیت حاصل ہے، اس ماہ کو کافی زیادہ عظمتوں کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
توہین رسالت کے کلیدی ملزم پر یو اے پی اے لگایا جائے: سیکولر ایڈووکیٹس فرنٹ

مفتی خالد کا کہنا ہے کہ 'جو اللہ کے نیک لوگ ہیں وہ اس ماہ کو کافی زیادہ بہترین طریقے سے گزارتے ہیں، اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ قرآن کی تلاوت کرنی چاہیے۔ حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ کو خوش کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ غریبوں کی مدد بھی کرنی چاہیے۔'

انہوں نے کہا کہ 'موجودہ وقت میں جس طرح سے کورونا وباء کے پیش نظر لاک ڈاون نافذ کیا گیا، اس کی وجہ سے عوام بے روزگار ہے، لوگوں کو ان کی 'مدد کرنی چاہیے اور ان کو ضروریات کا سامان فراہم کرانا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.