ریاست اترپردیش کے گورکھپور سے رکن پارلیمان اور بھوجپوری کے مشہور اداکار روی کشن نے بالی ووڈ میں منشیات کے غیر قانونی کیس کے سلسلے میں مرکزی آبی وسائل کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران شیخاوت نے کہا کہ سوچھ بھارت میں سوچھ بالی وڈ کا کوئی کام نہیں ہے۔
شیخاوت نے کہا کہ رکن پارلیمان روی کشن کی جانب سے بالی وڈ میں غیر قانونی منشیات کے سلسلے میں ایوان پارلیمان میں اٹھائے جانے والے سنگین مسئلے نے ملک کی توجہ مبذول کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل بالی ووڈ اداکاروں سے بہت متاثر رہتی ہے، لہٰذا پارلیمنٹ میں فنکاروں کی صاف ستھری شبیہہ کے متعلق رکن پارلیمنٹ روی کشن کے ذریعہ تشویش کا اظہار کرنا قابل تحسین ہے۔
شیخاوت نے کہا کہ 'میں رکن اسمبلی روی کشن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس ضروری موضوع پر پہل کی۔
خیال رہے کہ حال ہی میں شیخاوت نے بھی ٹوئٹ کرکے اداکارہ کنگنا رناؤت کی حمایت کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہماری حکومت واقعتا منشیات سے پاک صاف بھارت کے لیے کام کرتی ہے، ہمیں قوم کے ہر کونے میں پدم شری کنگنا رناؤت جیسی بہادر اور قوم پرست لوگوں کی ضرورت ہے۔