ETV Bharat / state

'مسجد کی زمین پر ہاسٹل نہیں بنےگا' - وقف بورڈ کی جانب سے ہوسٹل بنائے جانے کے فیصلے

ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے کہا کہ 'کچھ لوگ بنا کسی وجہ کے غلط خبر کو وائرل کر رہے ہیں، اگر کسی کو کچھ بھی تکلیف ہے تو وہ مجھ سے آکر ملاقات کرے، ہم کبھی بھی یہ نہیں چاہتے کہ یہاں پر کسی طرح کا کوئی مسئلہ پیدا ہو، آپس میں کسی طرح کے جھگڑے ہوں۔'

'مسجد کی زمین پر ہوسٹل نہیں بنےگا'
'مسجد کی زمین پر ہوسٹل نہیں بنےگا'
author img

By

Published : Dec 22, 2020, 4:55 PM IST

راجستھان کی دارالحکومت جے پور کے سی اسکیم ا علاقہ میں واقع مسجد رجڈینسی کی زمین پر راجستھان مسلم وقف بورڈ کی جانب سے ہوسٹل بنائے جانے کے فیصلے پر وقف بورڈ چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران کہا کہ 'کچھ لوگ بنا کسی وجہ کے غلط خبر کو وائرل کر رہے ہیں، اگر کسی کو کچھ بھی تکلیف ہے تو وہ مجھ سے آکر ملاقات کرے، ہم کبھی بھی یہ نہیں چاہتے کہ یہاں پر کسی طرح کا کوئی مسلہ پیدا ہو، آپس میں کسی طرح کے جھگڑے ہوں۔'

'مسجد کی زمین پر ہوسٹل نہیں بنےگا'

ان کا کہنا ہے کہ 'مسجد کمیٹی کے صدر کو ایک مرتبہ مجھ سے آکر پورے معاملے پر تفصیل سے بات کرنی چاہئے تھی، اگر مجھ سے آکر بات کرتے تو مجھے بھی اچھا لگتا لیکن صدر صاحب کو میڈیا میں آنے کا کچھ زیادہ ہی شوق ہے، وہ کیا کہتے ہیں اس بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔'

انہوں نے صدر پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'انہیں میڈیا کے سامنے اس طرح کی حرکت نہیں کرنی چاہئے، اس طرح کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اگر اس طرح کی کوئی بات ہے تو میں کبھی بھی نہیں چاہتا کہ کوئی معاملہ مستقبل میں سامنے آئے۔ اس لیے میں وہاں پر ہوسٹل نہیں بناؤں گا، لیکن ایک مرتبہ صدر صاحب کو اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر یہ سوچنا چاہیے کہ جو وہ سیاست مدرسہ اور مسجد کو لے کر رہے ہیں کیا وہ صحیح ہے میں تو یہی دعا کروں گا کہ خدا ان کو نیک تعلیم عطا فرمائے۔'

یہ بھی پڑھیں: اے ایم یو صد سالہ تقریب: وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب کی اہم باتیں

واضح رہے کہ 'گذشتہ کچھ دنوں سے جے پور کے سی اسکیم ا علاقہ میں واقع مسجد رجڈینسی کی زمین پر بنائے جانے والے ہوسٹل کو لے کر احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں، جس کے بعد وقف بورڈ کی جانب سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.