مرکزی و ریاستی حکومت نے عوام سے کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ تاہم راجستھان کے جے پور میں عوام کی جانب سے کورونا ضوابط پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔
کورونا وبا کی امکانی تیسری لہر سے متعلق بھی عوام الرٹ ہیں۔ وہیں، راجستھان میں کانگریس اور بی جے پی کے رہنما کی جانب سے کورونا گائیڈلائن کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
بی جے پی کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے نام پر سینکڑوں کارکنوں کو جمع کیا جارہا ہے۔ وہیں، کانگریس حکومت کی تائید میں بھی جلوس و اجلاس کا اہتمام کیا جا رہا ہے جن میں کثیر تعداد میں لوگ شرکت کر رہے ہیں۔
احتجاجی مظاہروں اور سیاسی اجلاسوں میں کورونا گائیڈ لائین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور اکثر لوگوں بغیر ماسک کے نظر آرہے ہیں جبکہ سماجی دوری کا خیال بھی نہیں رکھا جارہا ہے۔
اس سلسلہ میں جب سیاسی رہنماؤں سے سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ’ہم لوگ ویکسین لے چکے ہیں، اسی لیے ہم کورونا سے متاثر نہیں ہوں گے‘۔
یہ بھی پڑھیں:
جے پور: عیدالاضحیٰ کے موقع پر صاف صفائی کا خیال رکھنے کی اپیل
ریاست میں سیاسی پارٹیوں کی جانب سے کیے جارہے مظاہروں میں کورونا گائیڈ لائین کی خلاف ورزی کے واقعات کے بعد انتظامیہ کی خاموشی پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔
عام لوگوں نے بتایا کہ جب عوام کی جانب سے ضوابط کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو ان کے خلاف سخت ہوتی ہے لیکن سیاسی رہنماؤں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی۔