جے پور: نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ جمعرات کو اپنے ایک روزہ دورے کے دوران راجستھان کے جے پور، ٹونک اور اجمیر میں مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ دھنکھر اپنے خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی سے راجستھان کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ پہلے ٹونک جائیں گے اور اویکا نگر میں واقع سنٹرل شیپ اینڈ وول ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کریں گے اور وہاں کے سائنسدانوں اور عملے سے ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Rajasthan راجستھان میں سڑک حادثے میں گیارہ افراد ہلاک
اس کے بعد نائب صدر جے پور میں منعقد ڈیم کی حفاظت پر بین الاقوامی کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے اور کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ جوبنیر واقع شری کرن نریندر زرعی کالج کے یوم تاسیس کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے اور کالج کے اساتذہ اور طلباء سے بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد نائب صدر جمہوریہ اجمیر جائیں گے اور سرسرہ میں واقع ویر تیجا مندر میں درشن اور پوجا ارچنا کریں گے، اس کے بعد ان کا راجستھان کے سلیم آباد کے نمبارک تیرتھ جاکر وہاں درشن کا بھی پروگرام ہے۔ اس دوران دھنکھڑ کشن گڑھ ماربل ایسوسی ایشن کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں کے لوگوں سے ملاقات کریں گے۔
یو این آئی