ETV Bharat / state

Farmers in Rajasthan بیس لاکھ کسانوں میں سبزیوں کے بیج مفت تقسیم کیے جائیں گے - راجستھان میں سبزیوں کے بیج مفت

اشوک گہلوت حکومت کی جانب سے ریاست کے بیس لاکھ کسانوں میں سبزیوں کے بیج مفت تقسیم کیے جائیں گے، جس میں ٹنڈا، بھنڈی، مرچ، گوار، لوکی، ٹماٹر اور بیگن کے بیج شامل ہوں گے۔ Vegetable Seeds For Farmers in Rajasthan

بیس لاکھ کسانوں میں سبزیوں کے بیج مفت تقسیم کیے جائیں گے

author img

By

Published : May 14, 2023, 2:19 PM IST

جے پور: راجستھان حکومت 20 لاکھ کسانوں کو سبزیوں کے بیجوں کی مفت کٹس فراہم کرے گی۔ اس پر راجستھان ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ مشن کے تحت مالی سال 2023-24 میں کسانوں کی فلاح و بہبود کے فنڈ سے 60 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اس سلسلے میں تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ اشوک گہلوت کی منظوری سے ریاست کے پانچ لاکھ کسانوں کو 500 مربع میٹر کے علاقے میں سنگل فصل اور 15 لاکھ کسانوں کو 100 مربع میٹر کے علاقے کے لئے کومبو کچن گارڈن کٹس فراہم کی جائیں گی۔ کومبو کچن گارڈن کٹ میں خریف کی فصل کے لیے ٹنڈا، بھنڈی، مرچ، گوار، لوکی، ٹماٹر اور بیگن، ربیع کی فصل کے لیے پالک، گاجر، مرچ، مٹر، مولی، ٹماٹر اور بیگن نیز زاید کی فصل کے لیے ککڑی، ٹنڈا، بھنڈی، لوکی اور گوار کے بیج شامل ہیں۔

اس میں خریف 2023 کے لیے سات لاکھ، ربیع 2023-24 کے لیے 11 لاکھ اور زاید 2024 کے لیے دو لاکھ کٹس کی تقسیم کا ہدف ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں بجٹ سال 2023-24 میں اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ کچھ روز پہلے محکمہ باغبانی جے پور کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر لکشمی کنور راٹھور نے کہا کہ ریاستی حکومت نے محکمہ جاتی اسکیموں میں کسانوں کے انتخاب کا پروگرام جاری کردیا ہے۔ مالی سال 2023-24 کے دوران مختلف اسکیموں میں گرانٹ کے لیے درخواست دینے والے کسانوں کا انتخاب اس ماہ 25 مئی تک قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ تمام اسکیموں میں انتخاب کے لیے ایک ساتھ قرعہ اندازی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Horticulture Department Schemes محکمہ باغبانی کی اسکیموں میں گرانٹ کیلئے درخواست پندرہ مئی تک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.