اس دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ 'جے این یو تنازع پر دیپیکا پادوکون نے وہاں جاکر طلبا کی حمایت کی، کیا آپ دیپیکا کے اس قدم کی حمایت کرتے ہیں؟ اس پر ورون دھون کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ 'مجھے جو کہنا تھا وہ میں کہہ چکا ہوں۔ میں اس بارے میں کچھ بھی نہیں کہوں گا۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'میں ایک اداکار ہوں اور میرا کام لوگوں کو خوش رکھنا ہے۔ 26 جنوری آ رہی ہے اور کچھ وقت آرمی کے جوانوں کے ساتھ گزارنے کے لیے جا رہا ہوں۔ آرمی بیس پر رکوں گا۔'
ورون دھون جودھپور سے باڑمیر کے اترلائی واقع آرمی بیس کے لیے روانہ ہوگئے۔ اترلائی میں دو دن رکیں گے۔ اس کے بعد واپس ممبئی جائیں گے۔
غور طلب ہے کہ ورون دھون نے جے این یو تنازع پر کچھ دن قبل کہا تھا کہ 'اس طرح کا حملہ نہیں ہونا چاہیے۔ نقاب پوش بن کر یونیورسٹی میں حملہ کرنا بہت غلط ہے اور ہم اس طرح کے واقعات پر خاموش نہیں رہ سکتے۔