ETV Bharat / state

راجستھان میں 2 کروڑ 16 لاکھ 10 ہزار ویکسینیشن

author img

By

Published : Jun 22, 2021, 1:30 PM IST

کورونا کی روک تھام کے لئے کی جانے والی ویکسینیشن کے تحت اب تک دو کروڑ 16 لاکھ 10 ہزار سے زائد لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

راجستھان میں 2 کروڑ 16 لاکھ 10 ہزار ویکسینیشن
راجستھان میں 2 کروڑ 16 لاکھ 10 ہزار ویکسینیشن

جے پور: راجستھان میں عالمی وبا کورونا کی روک تھام کے لئے کی جانے والی ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک دو کروڑ 16 لاکھ 10 ہزار سے زائد کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق پیر تک ریاست میں کورونا ویکسین کی پہلی اور دوسری دو کروڑ 16 لاکھ 10 ہزار 450 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ ان میں سے ایک لاکھ چھ ہزار 120 ٹیکے نجی اسپتالوں میں لگائے گئے ہیں۔

پیر کو چار لاکھ 72 ہزار 245 ٹیکے لگے جن میں سے سب سے زیادہ تین لاکھ 76 ہزار 518 ٹیکے 18 لاکھ سے 44 سال کی عمر کے لوگوں کو لگے ہیں۔

اب تک دی گئی ویکسن میں ایک کروڑ 79 لاکھ 84 ہزار 542 پہلی خوراک جبکہ 36 لاکھ 25 ہزار 908 دوسری خوراک شامل ہے۔

گزشتہ 21 جون کو 4 لاکھ 18 ہزار 669 افراد نے پہلی خوراک حاصل کی جبکہ 53 ہزار 576 افراد کو دوسری خوراک ملی۔ اس دوران 60 سال سے زیادہ عمر کے 55 لاکھ 48 ہزار 282 افراد کو پہلی خوراک اور 18 لاکھ 28 ہزار 706 افراد کو اس کی دوسری خوراک دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

کووڈ مفت ویکسینیشن: پہلے دن 84 لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسین دی گئی

اس طرح 45 سے 59 سال کی عمر کے 61 لاکھ 84 ہزار 359 افراد کو پہلی خوراک جبکہ نو لاکھ 96 ہزار 378 افراد کو دوسری خوراک دی جا چکی ہے۔ 21 جون کو 45 سے 59 سال کی عمر کے 33 ہزار 911 افراد نے پہلی خوراک اور 27 ہزار 547 افراد نے دوسری خوراک لی۔

گزشتہ یکم مئی سے 18 سے 44 سال تک کے افراد کے لئے شروع کی گئی ویکسین میں اب تک 51 لاکھ 71 ہزار 196 لوگوں کو پہلی خوراک ملی جب کہ اسی عمر کے 5512 کو دوسری خوراک مل چکی ہے۔

پیر کو 18 سے 44 سال کی عمر کے تین لاکھ 76 ہزار 518 لوگوں کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک جبکہ 582 افراد کو اس کی دوسری خوراک دی جا چکی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.