ETV Bharat / state

'ہولی میں قدرتی رنگوں کا استعمال کریں' - آسارام باپو نے اپنے عقیدت مندوں کو ہولی پر ایک پیغام بھیجا ہے۔

آسارام باپو نے ایک آڈیو کے ذریعے اپنے عقیدت مندوں کو ہولی پر قدرتی رنگوں کا استعمال کرنے کے لیے پیغام بھیجا ہے۔

'ہولی میں قدرتی رنگوں کا استعمال کریں'
'ہولی میں قدرتی رنگوں کا استعمال کریں'
author img

By

Published : Mar 4, 2020, 12:10 PM IST

ریاست راجستھان کے جودھ پور میں نابالغ کے ساتھ جنسی استحصال کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے آسارام باپو نے اپنے عقیدت مندوں کو ہولی پر ایک پیغام بھیجا ہے۔

'ہولی میں قدرتی رنگوں کا استعمال کریں'ویڈیو

یہ پیغام جودھپور جیل سے آڈیو کے ذریعے باہر آیا ہے. جس میں آسا رام باپو نے کہا ہے کہ 'میں جودھپور سے بول رہا ہوں'۔ اس آڈیو میں آسارام باپو نے اپنے تمام ستسنگ سے ہولی پر قدرتی رنگوں کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔

آسارام نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ پھولوں سے ہولی کھیلیں، اس میں 140 بیماریوں کو ختم کرنے کی خصوصیات موجود ہیں۔ جبکہ کیمیکل سے بنے رنگوں سے ہولی کھیلنے سے آپ کو نقصان ہوگا۔

آسارام باپو نے وائرس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ وائرس جو پھیل رہا ہے، اس سے ہمارے عقیدت بند بچ جائیں گے کیونکہ وہ گوشت نہیں کھاتے ہیں۔

یہ وائرس جانوروں کا گوشت کھانے والوں کو پکڑتا ہے ہمارے عقیدت مند تلسی کھاتے ہیں۔ پلاش کے پھولوں سے ہولی کھیلتے ہیں.

یہ آڈیو تقریبا 4 منٹ 57 سیکنڈ کا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 'بیماریوں سے بچنے کے لیے آسا رام باپو کا علاج'۔ حالانکہ پورے آڈیو میں آسارام نے کہیں بھی کورونا لفظ کا استعمال نہیں کیا ہے بلکہ دو جگہ وائرس ضرور بولتے سنے جا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.