ETV Bharat / state

خواجہؒ کے غسل کے مقدس پانی میں شفاء - خواجہ غریب نواز

حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ پر کروڑوں افراد کا عقیدہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خواجہ غریب نواز سے جڑی ہر چیز ان کے لئے مقدس اور خاص ہے۔

اجمیر عرس:  خواجہ کے غسل کے مقدس پانی میں شفاء

author img

By

Published : Mar 2, 2020, 3:02 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 4:08 AM IST

عرس کے مبارک موقع پر خواجہ غریب نواز کی مزار شریف کو غسل دینے کی رسم ادا کی جاتی ہے۔ غسل کے بعد خادم پانی کو حفاظت سے رکھتے ہیں۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ مقدس پانی انسان کو ہر مرض سے پاک کرتا ہے۔

اجمیر عرس: خواجہ کے غسل کے مقدس پانی میں شفاء

خواجہ غریب نواز کا عرس جوش و خروش سے بھرا ہوا ہے۔ ملک اور دنیا بھر سے عقیدت مند کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ خواجہ غریب نواز میں لاکھوں لوگوں کا عقیدہ ہے۔

یہی وجہ ہے کہ خواجہ غریب نواز سے جڑی ہر چیز ان کے لئے مقدس اور خاص ہے۔ عرس کے موقع پر مزار شریف کو زم زم کے پانی، خوشبو، کیوڑے اور گلاب کے پانی سے غسل دیا جاتا ہے۔

غسل کے بعد درگاہ کے خادم اس پانی کو حفاظت سے رکھتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ مزار شریف کو جو پانی دیا جاتا ہے اس میں بڑی شفاء ہوتی ہے۔

لوگوں کا عقیدہ ہے کہ اس پانی کے استعمال سے بڑی سی بڑی بیماری اور مرض دور کرنے میں یہ شفاء کا کام کرتی ہے۔ درگاہ میں آنے والے تمام زائرین کو درگاہ کے خادم یہ مقدس پانی مانگنے پر دیتے ہیں۔

درگاہ میں خادم سید ظہور چشتی نے کہا کہ' اس پانی کو پینے سے لوگوں کی پریشانی دور ہوتی ہے اور انہیں شفاء ملتی ہے۔'

جنوبی افریقہ سے آئے عقیدت مند محمد رفیع کا کہنا ہے کہ ' وہ ہر برس عرس کے موقع پر درگاہ آتے ہیں۔ یہ پانی ان کے لیے مقدس ہے۔'

کرناٹک سے آنے والے عثمان بتاتے ہیں کہ 'مقدس پانی سے بیماریوں کا خاتمہ ہوتا ہے اور یہ ان کا عقیدہ ہے۔'

Last Updated : Mar 3, 2020, 4:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.