ETV Bharat / state

اردو اساتذہ تنظیم کا جے پور میں احتجاجی مظاہرہ - احتجاجی مظاہرے کی اطلاع

بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے عید گاہ، بھٹہ بستی اور کربلا سمیت دیگر مقامات پر آج راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اردو اساتذہ تنظیم کا جے پور میں احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Jan 16, 2021, 8:23 PM IST

احتجاجی مظاہرہ کی قیادت راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی نے کی۔ احتجاجی مظاہرے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ان تمام لوگوں کو واپس اپنے گھروں کی جانب روانہ کیا۔

راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے نائب صدر ذوالفقار علی خان کا کہنا ہے کہ راجستھان میں کانگریس حکومت کی جانب سے اردو کو نظرانداز کیا جا رہا۔ اس طرف حکومت کی توجہ مرکوز کرنے کے لیے 18 جنوری پیر کے روز بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو اس بات کی طرف متوجہ کرنا اور انہیں بیدار کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجستھان حکومت کی جانب سے مدرسہ پیرا ٹیچر کو پرمانینٹ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن آج تک انہیں پرمانینٹ نہی کیا گیا۔

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں کی تنخواہ اتنی کم ہے کہ ان کے لیے زندگی کا گزر بسر بہت مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی تین ماہ کیلئے موخر

گزشتہ شب جس طرح سے بورڈ امتحانات کے ماڈل پیپر جاری کیے گئے اس میں اردو سبجیکٹ کو بالکل نظر انداز کر دیا گیا یہ انتہائی امتیازی اور اور برا سلوک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.