ETV Bharat / state

اجمیر: اردو ٹیچر کے عہدے کو ختم کرکے ہندی ٹیچر کا تقرر

اردو زبان کو محفوظ اور برقرار رکھنے کے لئے ملک بھر میں بھلے ہی مختلف انداز میں مہم چل رہی ہو لیکن راجستھان کے اجمیر شہر میں اردو ٹیچر کے عہدے کو ختم کرکے ہندی ٹیچر مقرر کیے جارہے ہیں۔

اجمیر: اردو ٹیچر کے عہدے کو ختم کر ہندی ٹیچر مقرر

author img

By

Published : Oct 6, 2021, 5:30 PM IST

ریاست راجستھان کے اجمیر میں اردو ٹیچر کے بجائے ہندی ٹیچر مقرر کیے جانے پر مقامی باشندوں نے راجستھان حکومت کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا۔ اجمیر کے اندر کوٹ علاقے میں اردو ٹیچر کی تقرری کے بجائے ہندی ٹیچر مقرر کئے جارہے ہیں۔

اردو زبان کو محفوظ اور برقرار رکھنے کے لئے ملک بھر میں بھلے ہی مختلف انداز میں مہم چل رہی ہو لیکن راجستھان کے اجمیر شہر میں اردو ٹیچر کے عہدے کو ختم کرکے ہندی ٹیچر مقرر کیے جارہے ہیں۔

اجمیر کے اندر کوٹ علاقے کے وارڈ نمبر 11 میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ اسٹریٹ بڑھباؤ اسکول میں اردو کوٹے سے ہندی ٹیچر کو مقرر کردیا گیا ہے۔

مقامی باشندوں نے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ہندی ٹیچر کو بدل کر اردو ٹیچر مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔

مقامی توفیق خان کے مطابق ضلع میں اردو زبان کے ساتھ سوتیلا رویہ اختیار کیا جارہا ہے، جس وجہ سے اردو طلباء کو اردو کی تعلیم نہیں مل پارہی ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ اجمیر شہر کے کئی اسکول ایسے ہیں جو مسلم علاقہ میں ہیں اور اردو زبان کے نام پر ہی درج ہیں، یہاں مکمل طور پر مسلم طلبہ ہی تعلیم حاصل کرتے ہیں، اس کے باوجود ایسے اسکولوں سے اردو ٹیچر ختم کرکے ہندی ٹیچر مقرر کیے جارہے ہیں۔ جس کی وجہ سے مقامی باشندوں میں زبردست غصہ دیکھا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.