ETV Bharat / state

دربارِ خواجہ میں وزیراعظم کی چادر آج پیش کی جائے گی - خواجہ معین الدین چشتی کے 809 ویں عرس

اجمیر میں حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے 809 ویں عرس مبارک کے موقع پر مرکزی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کی چادر آج یعنی 16 فروری کو صبح 11 بجے دربار خواجہ میں پیش کی جائے گی۔

خواجہ معین الدین چشتی کا عرس مبارک: وزیراعظم کی چادر کل پیش کی جائے گی

author img

By

Published : Feb 15, 2021, 6:48 PM IST

Updated : Feb 16, 2021, 6:25 AM IST

صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے 809 ویں عرس مبارک کے موقع پر خاص اور عام زائرین کی طرف سے چادر پوشی کی جا رہی ہے، ایسے میں اب مرکزی حکومت کی جانب سے بھی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے چادر 16 فروری یعنی آج صبح 11 بجے دربار خواجہ میں پیش کی جائے گی۔

خواجہ معین الدین چشتی کا عرس مبارک: وزیراعظم کی چادر آج پیش کی جائے گی

وزیراعظم کی جانب سے پیش کی جانے والی چادر کو مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی خود لے کر اجمیر شریف پہنچیں گے۔ نقوی آج صبح ساڑھے نو بجے دہلی سے بذریعہ ہوائی جہاز اجمیر پہنچیں گے اور 10:30 بجے اجمیر کے کشن گڑھ ہوائی اڈے پر اتریں گے۔ گیارہ بجے خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ میں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے چادر پیش کریں گے۔

اس کے علاوہ زیارت کے بعد مختار عباس نقوی درگاہ شریف میں کچھ نئی تعمیرات کا اجراء کریں گے۔ مختار عباس نقوی کے پروگرام کے سلسلے میں ضلعی پولیس نے حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

Last Updated : Feb 16, 2021, 6:25 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.