راجستھان میں بڑھتے ہوئے کورونا معاملے کے درمیان اب جودھپور کے رکن پارلیمان اور مودی کابینہ کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت بھی اب کورونا کے زد میں آچکے ہیں۔شیخاوت نے کورونا سے متعلق اپنی جانچ کروائی تھی جس میں ان کی کورونا جانچ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اس کی جانکاری گجیندر سنگھ شیخاوات نے خود ٹوئیٹ کے ذریعہ دی ہیں۔
گجیندر سنگھ شیخاوت نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ میں نے حال ہی میں اپنی صحت سے متعلق کچھ علامت دیکھنے کے بعد کورونا ٹیسٹ کروایا تھا، جس میں میری رپورٹ مثبت آئی ہے۔ڈاکٹر کے مشورے پر مجھے اسپتال میں داخل کیا جا رہا ہے۔
گجیندر سنگھ شیخاوت نے ٹوئیٹ کے ذریعہ یہ بھی درخواست کیا کہ پچھلے دنوں جو بھی لوگ ان سے رابطے میں آئے ہیں وہ خود ساختہ علیحدگی اختیار کر اپنی جانچ کروایں ااور سبھی لوگ صحت مند رہیں اور اپنا خیال رکھیں۔
واضح رہے اس سے قبل مودی کابینہ میں راجستھان کے باڑمیر جیسلمیر کے رکن پارلیمان اور ور مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت بہبود کیلاش چودھری اور بیکانیر کے رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔تاہم ، علاج کے بعد ان کی رپورٹ منفی آئی ہے۔