ریاست راجستھان کے اجمیر کے آنا ساگر جھیل میں ایک خاتون کی لاش پائے جانے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر خاتون کی لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا۔Unidentify Dead Body Of A Woman Found In Aana Sagar Jheel In Ajmer
موصولہ اطلاع کے مطابق آج دن میں اجمیر کے آنا ساگر جھیل میں ایک خاتون کو مردہ پایا گیا۔اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی باشندوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ۔پولیس نے خاتون کی لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا۔
یہ بھی پڑھیں:India Coronavirus Update ملک میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ
پولیس کے مطابق اب تک یہ طے نہیں ہو پایا ہے کہ خاتون نے خودکشی کی ہے یا پھر کسی نے اس کا قتل کر کے لاش جیل میں بہا دی۔جب کی لاش سڑنے لگی ہے ۔ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ تقریبا 48 گھنٹوں قبل اس کی موت ہوئی ہے ۔لیکن جب تک پوسٹ مارٹم رپورٹ نہیں ملتی ہے اس وقت تک اس سلسلے میں کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا ہے۔
دیکھنے پر دو دن پرانی نظر آ رہی ہے, گنج پولیس اسٹیشن اے ایس آئی پریم سنگ نے بتایا کی نامعلوم خاتون کی لاش کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔Unidentify Dead Body Of A Woman Found In Aana Sagar Jheel In Ajmer