ETV Bharat / state

Gehlot on Sonia Gandhi سونیا کی قیادت میں ہی جمہوری طریقے سے نئے صدر کا انتخاب ممکن ہے، گہلوت - جے پور اردو نیوز

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی اور سونیا گاندھی کی قیادت میں ہی جمہوری طریقے سے نئے صدر کا انتخاب ممکن ہے۔ Gehlot on Sonia Gandhi

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 26, 2022, 10:31 PM IST

جے پور: نئی دہلی میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور دیگر سینئر رہنماؤں کے ساتھ کانگریس کے نو منتخب صدر ملکارجن کھرگے کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے بعد اشوک گہلوت نے کہا کہ سونیا کی قیادت میں ہی جمہوری طریقے سے نئے صدر کا انتخاب ممکن ہے۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ جو لوگ سونیا گاندھی کے سیاست میں آنے کے بعد ان کے مخالف تھے وہ ان کے مداح بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ آج سونیا گاندھی کا کانگریس صدر کا عہدہ چھوڑنا تمام کانگریسیوں کے لیے ایک جذباتی لمحہ ہے۔ سونیا گاندھی کی رہنمائی کانگریس پارٹی کے لیے انمول ہے اور رہے گی۔ سنہ 2004 اور 2009 میں بی جے پی کو شکست دے کر مرکز میں متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی حکومت بنی۔ سونیا گاندھی نے وزیر اعظم کا عہدہ بھی چھوڑ دیا اور پارٹی کو ہمیشہ ایک خاندان کی طرح چلایا۔ قربانی، پیار اور اپنائیت کے اس جذبے کی وجہ سے پارٹی سونیا جی کی قیادت میں متحد ہوئی اور کئی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد بنا کر یو پی اے کی تشکیل دی۔

اشوک گہلوت نے کہا کہ سال 1998 میں جب سونیا گاندھی نے کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالا تو مرکز میں کانگریس کی حکومت نہیں تھی اور ریاستوں میں بھی کانگریس پارٹی کے لیے کئی چیلنجز تھے۔ سونیا گاندھی کے صدر بننے کے بعد کانگریس نے راجستھان، مدھیہ پردیش، دہلی، کرناٹک سمیت تمام ریاستوں میں کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : Mallikarjun Kharge Oath Ceremony کھڑگے نے عہدہ سنبھالنے سے پہلے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.