ETV Bharat / state

Miscreants Attack in Bhilwara بھیلواڑہ میں شرپسندوں کے حملے میں دو نوجوان زخمی - راجستھان میں شرپسندوں کا حملہ

ضلع بھیلواڑہ کے سبھاش نگر تھانہ علاقے میں شرپسندوں کے حملے میں دو نوجوان زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ Miscreants Attack in Rajasthan

بھیلواڑہ میں شرپسندوں کے حملے میں دو نوجوان زخمی

author img

By

Published : Dec 7, 2022, 12:05 PM IST

بھیلواڑہ: راجستھان میں بھیلواڑہ کے سبھاش نگر تھانہ علاقے میں کار میں آئے چار بدمعاشوں نے ہتھوڑوں اور لاٹھیوں سے حملہ کرکے دو نوجوانوں کو زخمی کردیا۔ ڈی ایس پی صدر رام چندر چودھری نے بتایا کہ منگل کی رات کوواڑا خان علاقے میں ندیم محمد فقیر 27 اور محمد واری انصاری نام کے دو نوجوان راستے سے گزرتے ہوئے قبرستان کے قریب رکے، جہاں ایک سوئفٹ کار کھڑی تھی۔ اس میں چار لوگ سوار تھے۔ ان لوگوں نے ندیم اور محمد واری کو سریوں، ڈنڈوں اور ہتھوڑوں سے مارا جس سے دونوں لہو لوہان ہوکر شدید زخمی ہوگئے۔ youths injured in attack by miscreants in Bhilwara

زخمی نوجوانوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دوسری طرف جھگڑے کی اطلاع پر ڈی ایس پی چودھری، سبھاش نگر تھانہ انچارج نند لال رنووا موقعے پر پہنچ گئے اور واقعہ کے بارے میں دریافت کیا۔ بعد ازاں یہ افسران اضافی پولیس فورس کے ساتھ ضلع اسپتال پہنچے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر حملہ آوروں میں سے ایک یعقوب کا نام سامنے آیا ہے۔ ساتھ ہی تین دیگر افراد میں سے ایک یعقوب کا بھائی بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Shocking Video Dehli Shalimar Bagh Area: دہلی میں بدمعاشوں کا خاتون پر حملہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.