موصولہ اطلاعات کے مطابق رٹائرڈ ٹیچر شکنتلا دیوی (65)، پوجا رائیکہ(33) اوررٹائرڈ نرس گیتا دیوی صبح کے وقت سڑک پر چہل قدمی کیلئے نکلی تھیں ۔ سڑک پر جاتے وقت انہیں نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی، جس سے پوجا رائیکہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ شکنتلا دیوی علاج کے دوران چل بسیں۔
پوجا رائیکہ گاڑی سے اس بری طرح سے کچلی گئی تھی کہ اس کے جوتے سے ان کی شناخت ہوئی۔ شدید زخمی گیتا دیوی کا علاج چل رہا ہے۔ تھانہ بوہانہ نے نامعلوم گاڑی کے خلاف رپورٹ درج کرکے گاڑی کی تلاش شروع کردی ہے۔