ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور ہوائی اڈے پر اسکرینگ کے ذریعہ دونوں مسافروں کو مشتبہ پائے گئے جس کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے ایس ایم ایس ہسپتال بھیجا گیا۔
ایسی صورتحال میں جے پور ہوائی اڈے پر آنے والے مسافروں کی اسکریننگ بھی کی جارہی ہے جبکہ ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
ہوائی اڈے کے باہر لوگ اپنے چہروں پر ماسک لگائے دکھائی دے رہے ہیں، تو وہیں اب جے پور ہوائی اڈے پر 15 ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چین، جاپان، جنوبی کوریا، ایران سمیت 15 ممالک کے شہری اب جے پور نہیں آسکیں گے۔
اس طرح بیرون ملک سے جے پور آنے والے مسافروں کو ڈکلیرشن فارم بھی بنانا ہوگا، جس میں وہ اپنی صحت اور لمبے وقت سے چل رہی بیماری کو بتائیں گے۔
جے پور کے سوائی مان سنگھ ہسپتال اور یو ایچ ایس ہسپتال میں مشتبہ مریضوں کو رکھا جا رہا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔