ETV Bharat / state

ضلع سروہی میں دو ہیڈ کانسٹیبل کے ساتھ مار پیٹ

ضلع سروہی کے سوروپ گنج تھانہ علاقے میں کاروائی کرنے گئے دو ہیڈ کانسٹیبل کے ساتھ مار پیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ دونوں پولیس اہلکار ضلع پالی کے بالی پولیس اسٹیشن میں تعینات ہیں۔

ضلع سروہی میں دو ہیڈ کانسٹیبل کے ساتھ مار پیٹ
ضلع سروہی میں دو ہیڈ کانسٹیبل کے ساتھ مار پیٹ
author img

By

Published : Jun 1, 2020, 12:30 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع سروہی کے سوروپ گنج تھانہ علاقہ کے لوٹانہ گاؤں میں پک اپ چوری کی خبر سامنے آئی، جس پر کاروائی کرنے کے لیے بالی تھانہ کے دو ہیڈ کانسٹیبل آئے۔ کچھ لوگوں نے ان کے ساتھ مار پیٹ کی اور بدمعاش موقع سے فرار ہو گئے۔ وہیں پولیس کے ساتھ مار پیٹ کی اطلاع پر سواروپ گنج پولیس اسٹیشن موقع پر پہنچا اور زخمی پولیس اہلکاروں کو ریاستی ہسپتال بھیج دیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

معلومات کے مطابق، ضلع پالی کے بالی پولیس اسٹیشن میں ایک پک اپ چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ان کی ہدایت پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں ہیڈ کانسٹیبل کھیتارام، کانسٹیبل شرون سنگھ، دیوارام اور ملارام شامل تھے۔

ضلع سروہی میں دو ہیڈ کانسٹیبل کے ساتھ مار پیٹ

اس دوران اس ٹیم کی جانب سے بھینمال میں ایک ملزم پکڑا گیا، جس نے بتایا کہ یہ پک اپ روپ گنج تھانہ علاقے کے لوٹانہ گاؤں میں ہے۔ اس تفتیش کے دوران موقع پر موجود دھنارام، بھکارام اور لکارام نے ہیڈ کانسٹیبل کھیتارم اور شرون سنگھ پر حملہ کیا، جس میں وہ زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ فی الحال پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.