بھرت پور: ریاست راجستھان اور مدھیہ پردیش میں دو طیاروں کے کریش ہونے کی خبر ہے۔ راجستھان کے بھرت پور میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے، جس کے بعد علاقے میں افرا تفری مچ گئی ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور انتظامیہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ اسی دوران فضائیہ کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ممکنہ طور پر اس طیارے نے اتر پردیش کے آگرہ ایئر فورس اسٹیشن سے ٹیک آف کیا تھا۔ فی الحال فضائیہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگا رہی ہے۔ ڈیفنس پی آر او کرنل امیتابھ شرما نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ کون سا طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔
ریاست مدھیہ پردیش کے مورینا کے قریب سکھوئی 30 اور میراج 2000 طیارے گر کر تباہ ہو گئے۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے پائلٹ کا تعلق کرناٹک کے بیلگاوی ضلع سے ہے۔ ان کی شناخت ونگ کمانڈر ہنومنتھ راؤ سارتھی کے طور پر کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ہنومنتھ راؤ کی جسد خاکی کو اتوار کی صبح ایک خصوصی پرواز سے بیلگاوی پہنچے گی۔مورینا میں جو حادثہ پیش آیا ہے اس میں فرانسیسی ساختہ میراج 2000 کے ساتھ ساتھ روسی ساختہ سخوئی 30 بھی شامل ہے۔
-
Two fighter aircraft of IAF were involved in an accident near Gwalior today morning. The aircraft were on routine operational flying training mission.
— Indian Air Force (@IAF_MCC) January 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
One of the three pilots involved, sustained fatal injuries. An inquiry has been ordered to determine the cause of the accident.
">Two fighter aircraft of IAF were involved in an accident near Gwalior today morning. The aircraft were on routine operational flying training mission.
— Indian Air Force (@IAF_MCC) January 28, 2023
One of the three pilots involved, sustained fatal injuries. An inquiry has been ordered to determine the cause of the accident.Two fighter aircraft of IAF were involved in an accident near Gwalior today morning. The aircraft were on routine operational flying training mission.
— Indian Air Force (@IAF_MCC) January 28, 2023
One of the three pilots involved, sustained fatal injuries. An inquiry has been ordered to determine the cause of the accident.
مورینا کے کلکٹر نے کہا کہ دونوں جیٹ طیارے صبح 5:30 بجے ٹیک آف کر رہے تھے اور اس کے بعد ہی وہ حادثے کا شکار ہو گئے۔دونوں پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ واضح رہے کہ کچھ دیر پہلے اترپردیش کے آگرہ سے اڑان بھرنے والا طیارہ راجستھان کے بھرت پور ضلع کے اوچین علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ ضلع کلکٹر آلوک رنجن نے بتایا کہ بھرت پور میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ شیام سنگھ نے بتایا کہ طیارہ شہر کے اُچین علاقے میں ایک میدان میں گر کر تباہ ہوا ہے۔