ETV Bharat / state

راجستھان: تصادم کے دوران دو لوگوں کی موت - جمعہ کی دیر

راجستھان کے بھرت پور ڈویزن میں دھولپور کے بسائی ڈانگ تھانہ علاقہ میں جمعہ کی دیر شام بجری مافیا اور پولیس کے ساتھ تصادم میں بری طرح زخمی ہونے والے ایک شخص کے دم توڑ دینے سے مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔

راجستھان: تصادم کے دوران دو لوگوں کی موت
author img

By

Published : Aug 31, 2019, 1:47 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 11:20 PM IST

موصولہ اطلاع کے مطابق تصادم میں بری طرح زخمی بھولو گرجر نے دھولپور سے جے پور لے جاتے وقت جمعہ کی دیر رات دم توڑ دیا۔ پولیس نے بھولو گرجر کو بجری مافیا بتایا ہے۔ خیال رہے کہ اس تصاد م میں گولی لگنے سے بجری مافیا مورولی کے باشندہ سیوک نامی نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔ تصادم میں پولیس کے دو جوانوں سمیت سات لوگ زخمی ہوگئے تھے۔

اس کے بعد کشیدگی کے حالات پیدا ہوگئے اور اسی کے مد نظر بھرت پور رینج آئی جی لکشمن گوڑ بھی دھولپور پہنچے۔ پولیس کانسٹبل ایشوری سنگھ کے پیر میں گولی لگی ہے، پولیس اہلکار روپیندر سنگھ کے پیر میں فریکچر آیا ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ علاقہ میں کشیدگی کے پیش نظربڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیندر ورما کے مطابق بسئی ڈانگ کے ون وہار علاقہ میں چمبل ریت سے بھرے غیرقانونی ٹریکٹر ٹرالی نکلنے کی اطلاع ایس ایچ او ہیرالال مینا کو ملنے کے بعد کیوآر ٹی ٹیم کو لیکر ایس ایچ او انہیں پکڑنے جارہے تھے۔ بتایا گیا کہ مافیاوں نے پولیس کی گاڑی کو آگے سے ٹکر مارکر نقصان پہنچا یا اور پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

واقعہ کے بعد بڑی تعداد میں اسپتال میں گرجر سماج کے لوگوں کے جمع ہونے سے حالات کشیدہ ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 11:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.