ETV Bharat / state

Youth Electrocuted in Rajasthan بھیلواڑہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو لوگوں کی موت

author img

By

Published : Jul 19, 2023, 10:01 AM IST

بھیلواڑہ میں روڈ ویز بس ڈپو کے احاطے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی کہ یہ حادثہ کیسے پیش آیا۔ مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ Two died due to electrocution in Bhilwara

بھیلواڑہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو لوگوں کی موت

بھیلواڑہ: راجستھان کے بھیلواڑہ روڈ ویز بس ڈپو کے احاطے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق جودھ پور علاقہ کے باشندے بابولال مینا اور ایک مسلم نوجوان روڈ ویز بس اسٹینڈ احاطے میں اے ٹی ایم گنے کی چرخی کے پاس سو رہے تھے، رات کے وقت بارش کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے دونوں کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق بابولال اے ٹی ایم میں سوتا ہے جبکہ دوسرا شخص وہاں پراٹھے کا اسٹال لگاتا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کرنٹ گنے کی گھنی سے پھیلا یا کسی اور وجہ سے لگا۔ پولس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔ دونوں مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مہاتما گاندھی اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اپریل 2023 میں راجستھان کے چتوڑ گڑھ ضلع کے کپاسن تھانہ علاقے میں ٹوٹ کر لٹکے ہائی ٹینشن لائن تار کی زد میں آنے والے ایک ٹیمپو میں آگ لگنے کے بعد دو افراد اور دو گھوڑیوں کی دردناک موت ہو گئی تھی۔ علاقے کے ہتھیانہ گاؤں سے ایک ٹیمپو میں بندولی کے لیے دو گھوڑی لے کر تین لوگ قریبی گاؤں کے لیے روانہ ہوئے۔ گاؤں کے قریب ٹیمپو تیز ہواؤں کے باعث ٹوٹ کر لٹک رہے ہائی ٹینشن لائن تار کی زد میں آگیا، کرنٹ کا جھٹکا لگتے ہی ڈرائیور کشن لال کھٹک رہائشی ہتھیانہ نے بریک لگا دیا اور نکلنے لگا لیکن کرنٹ سے ٹیمپو میں لگی آگ لگ گئی اس حادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Youth Electrocuted بڈگام میں کرنٹ لگنے سے نوجوان کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.