ETV Bharat / state

Two People Died in Bharatpur بھرت پور میں کشتی الٹنے سے دوافراد ہلاک - بھرت پور کی خبر

بھرت پور میں ہولی کے بعد نہانے گئے تالاب میں ڈوبنے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ دونوں کی لاشیں کامان اسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 9, 2023, 10:57 AM IST

بھرت پور: راجستھان میں بھرت پور کے کاماں تھانہ علاقہ کے تحت پتھواری گاؤں میں کشتی الٹنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس کشتی کے الٹنے سے ایک بچے اور ایک نوجوان کی تالاب میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام گاؤں میں ہولی کھیلنے کے بعد نہانے کے لئے تالاب میں گئے 6 لوگوں کے ساتھ ہوئے اس حادثہ میں 4 بچے تیر کر کنارے پر آگئے، لیکن ایک نوعمر اور ایک نوجوان پانی سے باہر نہ نکل سکے۔بتایا گیا کہ ڈھیلاوتی کا رہنے والا 25 سالہ اجے اپنے دوستوں کے ساتھ ہولی کھیلنے گاؤں پتھواری گیا تھا جہاں ہولی کھیلنے کے بعد وہ اپنے دوست 16 سالہ اتل اور 4 دیگر بچوں کے ساتھ نہانے کے لئے تالاب پر چلاگیا۔

نہانے کے دوران یہ سب وہاں رکھی ہوئی کشتی پر بیٹھ کر اسے تالاب میں چلانے لگے، لیکن کشتی الٹ گئی اور 6 میں سے 4 تو کسی طرح تیر کر پانی سے نکل آئے لیکن اجے اور اتل باہر نہ نکل سکے اور ڈوب گئے۔ چاروں بچوں کے شور مچانے پر آس پاس کے لوگ تالاب پر پہنچے اور سخت محنت کے بعد اجے اور اتل کی لاشیں نکال کر کاماں اسپتال پہنچے جہاں دونوں کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ دونوں کی لاشیں کامان اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھ دی گئی ہیں۔اس حادثے کے بعد پورے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ایک طرف جہاں یہ لوگ ہولی کی خوشیاں منا رہے تھے تو وہیں یہ خوشی ماتم میں تبدیل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: Three youth drowned in Gomti River سلطانپور میں تین نوجوان گومتی ندی میں ڈوبے، ایک ہنوز لاپتہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.