عمران پرتاب گڑھی کے راجستھان کے دورے کو لے کر راجستھان کانگریس اقلیتی مورچہ کی جانب سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ان کے استقبال کے لیے بڑے بڑے ہورڈنگز لگائے گئے ہیں، وہیں ان کے راجستھان دورے کو لے کر ان کی ٹیم کی جانب سے سرکولیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
عمران پرتاب گڑھی پیر کے روز شام 5 بج کر 30 منٹ پر حضرت خواجہ حسن معین الدین چشتیؒ کی درگاہ میں زیارت کریں گے، 7 بجے اجمیر میں کانگریس کے اراکین پارلیمان، اراکین اسمبلی اور کانگریسی رہنماؤں کے ساتھ میں سرکٹ ہاؤس میں میٹنگ کریں گے۔
اس کے بعد وہ رات 9 بجے اجمیر سے جے پور کے لئے روانہ ہوں گے اور رات کو جے پور میں ہی رکیں گے، عمران پرتاب گڑھی 27 جولائی منگل کے روز صبح 10.30 بجے راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے ملاقات کریں گے اور کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا سے بھی ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Yediyurappa Resigns: کرناٹک کے گورنر نے یدیورپا کا استعفیٰ منظور کیا
دوپہر کو 1 بجے ریاستی کانگریس دفتر میں کانگریس اقلیتی مورچہ راجستھان کے عہدیداران سے ملاقات کریں گے اور ملاقات کے بعد میں واپس دہلی کے لیے روانہ ہو جائیں گے، ان کے راجستھان میں آنے کے کئی معنی بھی نکالے جارہے ہیں، اس خاص دورے کے بعد میں راجستھان کانگریس اقلیتی مورچہ کو لے کر خاص اعلانات بھی کیے جاسکتے ہیں۔