ریاست راجستھان کے ضلع باڑمیر میں تیز طوفان اور بارش میں نہ صرف ایک مکان منہدم ہوگیا بلکہ دو بچے بھی ہلاک ہوگئے۔
وہیں اس مکان کے دیگر چار افراد بھی شدید طور پر زخمی ہوگئے، جن کا علاج مقامی ہسپتال میں چل رہا ہے۔
کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کی وجہ سے بھی لوگ ہلاک ہو رہے ہیں۔
تیز آندھی اور تیز بارش کے باعث بدھ کی رات ضلع میں ایک مکان گر گیا۔ ملبے میں دب کر دو معصوم بچے ہلاک ہوگئے۔
اسی دوران چار افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ شیو پولیس اسٹیشن کے گاؤں بالاسر کا ہے۔
جہاں منارام میگھوال کا خاندان اس طوفان کی زد میں آگیا۔ان کے دو بچے ہلاک ہوگئے اور دیگر چار افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔
گذشتہ کئی دنوں سے شدید گرمی کی وجہ سے لوگ پریشان تھے۔
بدھ کی رات سے جاری زبردست بارش سے جہاں لوگوں کو راحت ملی، وہیں اس سے منارام کا خاندان ختم ہوگیا۔