بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے مانك چوک تھانہ علاقہ کے چوڑا راستہ میں آج صبح گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک مکان منہدم ہو گیا۔
منہدم ہوئے مکان کے حصے میں دب کر ایک خاتون سمیت دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ دیگر ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق چوڑا راستہ میں واقع تاڑكیشور مہادیو مندر سے متصل مکان کی پہلی منزل پر صبح تقریبا سات بجے چائے بناتے وقت گیس سلنڈر میں اچانک آگ لگ گئی۔ اس کے بعد سلینڈر پھٹ گیا، جس سے مکان کا بڑا حصہ گر گیا۔
اچانک دھماکہ سن کر مندر میں آئے عقیدتمندوں میں افرا تفری مچ گئی۔ دھماکے کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچے اور پولیس کو اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیے
لوک سبھا و راجیہ سبھا کی کارروائی کل تک لیے ملتوی
نربھیا کیس: پون گپتا کی صدر سے رحم کی درخواست
نفرت انگیز تقاریر پر سپریم کورٹ سماعت کو تیار
اس پر پولیس اور راحتی عملے نے موقع پر پہنچ کر ملبے میں دبے تین افراد کو باہر نکالا اور اسپتال پہنچایا لیکن اس وقت تک ایک خاتون اور ایک لڑکا دم توڑ چکے تھے۔
پولیس نے بتایا 'حادثے میں زخمی ایک شخص کو سوائی مان سنگھ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور مرنے والوں کی شناخت منجو (43) اور مہندر (17) کے طور پر کی گئی ہے'۔