ETV Bharat / state

راجسمند: سڑکے حادثے میں سگے بھائی ہلاک

ریاست راجستھان کے ضلع راجسمند میں ایک سڑک حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دو سگے بھائیوں کی موت ہو گئی جبکہ تیسرا بھائی شدید طور پر زخمی ہوگیا۔

سڑکے حادثے میں دو سگے بھائی  ہلاک
سڑکے حادثے میں دو سگے بھائی ہلاک
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 5:07 PM IST

یہ حادثہ بھیم پولیس اسٹیشن کے علاقے میں واقع قومی شاہراہ پر پیش آیا جبکہ تین سگے بھائی موٹر سائیکل سے مزدوری کرنے جا رہے تھے، اس دوران ان کی موٹر سائیکل کی ایک ٹرک سے ٹکر ہوگئی۔

موقعہ واردات پر دو بھائی ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرے کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے، اس کا علاج ضلعی ہسپتال میں جاری ہے۔

بھیم تھانہ انچارج گجندر سنگھ نے بتایا کہ گوار کے رہائشی گوپال سنگھ مہندر سنگھ اور گردھاری سنگھ ولد پریم سنگھ مزدوری کرنے کے لیے موٹر سائیکل سے جا رہے تھے۔

گوپال سنگھ اور مہندر سنگھ کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ گردھاری سنگھ گرتے ہی شدید زخمی ہوگئے۔

گاؤں والوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ایمبولینس کی مدد سے بھیم ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:جئے پور: بھنور لال شرما اور وشویندر سنگھ کو اے سی بی کا نوٹس

مقامی سرپنچ نے بتایا کہ متاثرین کے والدین کی موت ہوچکی ہے، اہل خانہ میں تین بھائیوں کے علاوہ دو بہنیں بھی ہیں، ایک بہن کی شادی ہوئی ہے، ایک بہن اپنے ماموں کے ساتھ رہتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.