ضلع پنڈوارہ تھانہ علاقہ میں ریلوے پھاٹک کے قریب قومی شاہراہ پرکھڑی ایک ٹرک سے خانگی بس ٹکراگئی ۔
جس کے نتیجے میں دو لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ جب کے چھ افراد کے زخمی ہو نے کی اطلاع ہے ۔
بتا یا جا رہا ہے کہ اس حادثہ کے بعد بس کا ایک حصہ مکمل طو پر تباہ ہو گیا ہے ۔
حادثہ کے بعد مقامی افراد موقع واردات پر پہونچے ۔لوگوں پولیس اور ایمبولینس کو اس حادثہ کی اطلادی۔
حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد تھانہ کہ عہدیدار سمیر سنگھ موقع واردات پر پہونچےاور مقامی لوگوں کی مدد سے بس کے اندر پھنسے لوگوں کو باہر نکا لا ۔
ہلاک شدہ افراد کی لاش کو مردہ خانہ میں رکھاگیا ہے۔ جہا ں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے لواحقین کو لاش سونپی جائیگی۔
جبکہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا یا ہے ۔
بتا یا جا رہا ہے کہ یہ بس پونے سے جودھپور جا رہی تھی ۔ کہ دوران سفر یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا۔