ETV Bharat / state

راجستھان مسلم وقف بورڈ کے سی ای او کا تبادلہ - جئے پورای ٹی وی بھارت خبر

ریاست راجستھان میں کابینہ میں توسیع سے قبل بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی گئی ہے۔ گذشتہ شب ریاستی حکومت کی جانب سے بڑی تعداد میں آر اے ایس افسران کے تبادلے کی فہرست جاری کی گئی۔

راجستھان مسلم وقف بورڈ کے سی ای او کا تبادلہ

author img

By

Published : Jul 28, 2021, 2:24 PM IST

اس فہرست میں تقریبا 259 آر ایس افسران کا تبادلہ اور 24 تحصیلداروں کا پرموشن کیا گیا ہے۔ وہیں، اس فہرست میں راجستھان مسلم وقف بورڈ کے سی ای او سید مکرم شاہ کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔

انہیں جے ڈی اے کمشنر بنایا گیا ہے، جب کہ ان کے مقام پر راجستھان مسلم وقف بورڈ میں سبھاش چند کو منتخب کیا گیا ہے۔

تاہم جس طرح سبھاش چندکو وقف بورڈ کی ذمہ داری دی گئی ہے اس سوال اٹھا ئے جارہے ہیں۔ کیونکہ راجستھان مسلم وقف بورڈ کے قوانین کے مطابق وقف بورڈ میں سی ای او کے طور پر مسلم افسر کو ہی منتخب کیا جا سکتا ہے ۔

مزید پڑھیں :وقف بورڈ نے عیدگاہ میرعالم میں انتظامات کا جائزہ لیا

فی الحال جس طرح سے تبادلے کی فہرست جاری کی گئی ہے وہ راجستھان میں موضوع بحث ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.