ریاست راجستھان کے شہر جے پور کے ٹونک میں اردو اکادمی کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ابولفیض عثمانی اور ٹونک چیمپئن شپ کے سابق ممبر محمد عمر کی یاد میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ Tonk Cricket Championship in Jaipur
راجستھان حکومت میں اقلیتی وزیر صالح محمد نے اس ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ یہ ٹورنامنٹ 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں علاقے کی 8 ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔
ٹورنامنٹ کے آرگنائزر محسن رشید نے بتایا کہ 'انڈین ٹینس بال کرکٹ ایسوسی ایشن ٹونک چیمپئن شپ Tonk Cricket Championship 2021 ڈاکٹر ابولفیض عثمانی اور محمد عمر خان کی یاد میں کیا جا رہا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'اس ٹورنامنٹ کو منعقد کرانے کے پیچھے ہمارا مقصد جو ہمارے علاقے میں اچھے کھلاڑی ہیں ان تمام لوگوں کو آگے لے جانا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: All India Public Sector T20 Cricket Tournament: آل انڈیا پبلک سیکٹر ٹی-20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی نقاب کشائی
واضح رہے کہ اس پورے ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے انعامات بھی دیے جائیں گے۔