ETV Bharat / state

Tina Dabi Welcome First Child آئی اے ایس آفیسر ٹینا ڈابی کے گھر بیٹے کی ہوئی پیدائش، ایکس پر چلا ٹرینڈ - ٹینا ڈابی سے متعلق خبر

ٹینا ڈابی پانچ جولائی سے زچگی کی چھٹی پر تھیں، ان کے بچے کی پیدائش جے پور کے ایک نجی اسپتال میں ہوئی۔

Etv Bharat آئی اے ایس آفیسر ٹینا ڈابی کے گھر بیٹے کی ہوئی پیدائش، ایکس پر چلا ٹرینڈ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 3:43 PM IST

جیسلمیر: آئی اے ایس جوڑے پردیپ گاوندے اور ٹینا ڈابی کے یہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس خاص موقع پر ان کے لئے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ڈھیروں ساری مبارکبادی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ساتھ ہی ٹینا ڈابی ایکس پر بھی ٹرینڈ کر رہی ہیں۔ خاص طور پر اس موقع پر جیسلمیر میں ایک پاکستانی بے گھر خاتون کے احسانات کا چرچا خوب ہو رہا ہے، جب کلکٹر ٹینا ڈابی کے یہاں، اس وقت بیٹے کی پیدائش ہوئی جب پاکستانی خاتون کو بحالی کے لیے زمین دی گئی۔

آئی اے ایس آفیسر ٹینا ڈابی کے گھر بیٹے کی ہوئی پیدائش، ایکس پر چلا ٹرینڈ

اس وقت ٹینا ڈابی نے کہا تھا کہ انہیں بیٹا یا بیٹی ہونے کی کوئی پرواہ نہیں ہے، لیکن چہ مگوئیاں یہ ہیں کہ ٹینا ڈابی اور پردیپ گاونڈے کی زندگی میں خوشی کے اس لمحے کے پیچھے اس بوڑھی خاتون کی مہربانی ہے۔

ٹینا ڈابی پانچ جولائی سے زچگی کی چھٹی پر تھیں، ان کے بچے کی پیدائش جے پور کے ایک نجی اسپتال میں ہوئی۔ گزشتہ ہفتے ٹینا ڈابی کی بہن ریا ڈابی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ٹینا ڈابی کے بے بی شاور کی تصاویر شیئر کی تھیں، جس میں وہ گود بھرائی کی تقریب میں بھی نظر آئیں، اس دوران ڈابی بہنیں اپنے شوہروں کے ساتھ نظر آئیں، اس موقع پر دیگر رشتہ دار بھی موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹو آفیسر کے عہدہ پر فائز رہنے کے ساتھ ساتھ ٹینا ڈابی، معاشرے میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرتی رہی ہیں۔ جیسلمیر کلکٹر کی حیثیت سے انہوں نے شکتی لیڈیز فرسٹ جیسا پروگرام شروع کیا تھا۔

مزید پڑھیں: آئی اے ایس ٹینا ڈابی نے پردیپ گاونڈے سے کی شادی، دیکھیں تصویر

ٹینا ڈابی، نو نومبر 1989 کو دہلی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 2015 کے یو پی ایس سی امتحان میں ٹاپ کیا تھا اور راجستھان کیڈر میں تعیناتی ملی تھی۔ زچگی کی چھٹی پر آنے سے پہلے وہ جیسلمیر میں کلکٹر کے عہدے پر فائز تھیں۔ جہاں انہیں پاکستان سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کے کیمپ میں آئے ہوئے لوگوں سے بیٹے کی پیدائش کی دعائیں ملی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.