ETV Bharat / state

Electrocution Incident in Jodhpur ٹینک میں گری بچی کو بچانے گئے آٹھ افراد کرنٹ کی زد میں آگئے، تین ہلاک - راجستھان اردو نیوز

راجستھان کے جودھ پور کے منڈلا گاؤں میں پانی کے ٹینک میں گرنے والی لڑکی کو بچانے گئے 8 افراد بجلی کے کرنٹ کی زد میں آگئے۔ اس حادثے میں بچی سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 3, 2023, 9:43 AM IST

جودھ پور: ریاست راجستھان کے جودھ پور میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ منگل کی دیر شام ضلع جودھ پور کے دیہی علاقے میں ایک لڑکی پانی کے ٹینک میں گر گئی۔ اسے بچانے گئے 8 افراد کرنٹ کی زد میں آگئے۔ اس حادثے میں بچی سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 2 لوگوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دونوں کو جودھ پور ریفر کر دیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقعے پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لیا۔ فی الحال تینوں لاشیں ہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھی گئی ہے۔

دیچو پولیس اسٹیشن کے مطابق، بھجن لال وشنوئی کی 15 سالہ بیٹی منگل کی شام تقریباً 7 بجے پھلودی کے منڈلا گاؤں میں پانی کے ٹینک میں گر گئی۔ اسے باہر نکالنے کے لیے گھر والوں میں افراتفری مچ گئی۔ اسی دوران لوہے کی سیڑھی کو پانی کے ٹینک میں اتارنے کی کوشش کی جا رہی تھی تبھی سیڑھی ٹینک کے اوپر والے بجلی کے تار کو چھو گئی۔ جس کی وجہ سے وہاں موجود 8 افراد کو کرنٹ لگ گیا۔

مقامی لوگوں نے تمام افراد کو ڈیچو ہسپتال میں داخل کرایا، ساتھ ہی بچی کو بھی ٹینک سے نکال کر ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے تفتیش کے بعد لڑکی کو مردہ قرار دے دیا۔ جبکہ کرنٹ کی زد میں آنے والے 2 افراد دوران علاج دم توڑ گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ورشا، شراون اور گوگی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دو افراد کو تشویشناک حالت میں جودھ پور ریفر کیا گیا ہے، باقی ڈیچو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ لاش مردہ خانہ میں رکھوا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Gas Cylinder Explosion in Jodhpur جودھ پور میں گیس سلنڈر دھماکہ، 4 افراد ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.