ETV Bharat / state

سانپ کے ڈسنے سے تین عقیدت مندوں کی موت - devotees

ریاست راجستھان کے ضلع بیکانیر میں چھترگڑھ تھانہ علاقے میں ایک زہریلے سانپ کے ڈسنے سے تین عقیدت مندوں کی موت ہو گئی۔

سانپ
author img

By

Published : Aug 28, 2019, 2:45 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 2:43 PM IST

چھترگڑھ تھانہ انچارج سریندر باروپال کے مطابق مرنے والے تینوں افراد شری گنگا نگر شہر کے پرانی آبادی کے علاقے کے رہنے والے ہیں۔

شری گنگا نگر میں پرانی آبادی کے کیدار چوک علاقے سے عقیدت مندوں کا ایک پیدل قافلہ چار پانچ دن قبل ضلع جیسلمیر میں رام دوارہ میلے کے لیے روانہ ہوا تھا ۔

منگل کی رات یہ قافلہ ضلع بیکانیر میں چھترگڑھ تھانہ علاقے کے کرنی ماتا مندر میں آرام کے لیے رکا، جہاں خیمے اور کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اس دوران رات کو دیر زہریلے سانپ نے تین افراد کو ڈس لیا ۔ تینوں کو بیکانیر کے پی بی ایم سپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران تینوں ہی نے دم توڑ دیا۔

اس تعلق سے باروپال نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں چونی لال اور اس کی اہلیہ راجكي دیوی اور راجو شامل ہیں۔ یہ تینوں شری گنگا نگر کے پرانی آبادی تھانہ علاقے میں کیدار چوک کے رہنے والے ہیں ۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 2:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.