ریاست راجستھان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ہر روز کسی نہ کسی علاقے سے کورونا کے مثبت مریض لگاتار سامنے آرہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ریاستی حکومت اور انتظامیہ کی پرہشانی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے ۔تو وہیں علاقے میں دہشت کا ماحول صاف نظر آ رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج جے پور کے رام گنج علاقے میں کورونا کے 13 مثبت مریض سامنے آئے ہیں ۔ اس کے بعد رام گنج میں کورونا کے مثبت مریضوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے ۔جبکہ ریاست کے دارالحکومت جے پور میں کورونا کے سب سے زیادہ مثبت مریض سامنے آئے ہیں جنکی تعداد تقریبا 34 ہے۔
وہیں اب جے پور کورونا وائرس کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہے،یہاں مسلسل گزشتہ دنوں سے کورونا وائرس کے مثبت مریض سامنے آ رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ اب ریاست راجستھان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اب بڑھ کر 106 تک پہنچ گئی ہے ۔اس کے پیش نظر پورے ریاست میں کرفیو ناگذ کر دی گئی ہے ،اور کئی علاقے سیل بھی کر دئے گئے ہیں۔