ETV Bharat / state

شاہد خان نے پانی پر چلنے والی بائیک تیار کی

خدمت خلق کی چاہت انسان کے لیے عظیم ترین اعلی مقام حاصل کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوتی ہے۔ تو کچھ افراد اس جذبے کے تحت نئی نئی چیزوں کی ایجاد کردیتے ہیں۔

The young man built a water bike
اجمیر: نوجوان نے پانی پر چلنے والی بائیک تیار کی
author img

By

Published : Dec 13, 2020, 4:21 PM IST

ریاست راجستھان میں اجمیر شریف کے شاہد خان نے پانی پر چلنے والی بائیک تیار کی ہے۔ شاہد نے اپنے ہنر و قابلیت کی بنیاد پر ایک نہیں بلکہ مختلف حیرت انگیز کارنامے کر دکھائے ہیں۔

اس مرتبہ شاہد خان نے عوام کو بارش و سیلاب سے محفوظ رکھنے کے لئے ایک ایسی بائیک تیار کی ہے جو زمین کی جگہ پانی پر چلتی ہے۔

اجمیر: نوجوان نے پانی پر چلنے والی بائیک تیار کی

ہنر مند نوجوان شاہد خان کا تعلق اجمیر شریف کے علاقہ لوہا خان سے ہے، آس پاس کے مقامی ان کے ہنر کو سلام کرتے ہیں۔

شاہد خان کے مطابق انہیں بچپن سے ہی مختلف انداز میں زندگی جینے کا جذبہ رہا ہے، اسی لیے انھوں نے سیلاب سے متاثرین لوگوں کو بچانے کے لئے ایسی بائیک تیار کی ہے جو پانی پر کشتی کی طرح دوڑے گی اور لوگوں کی زندگی بچانے میں کارگر ثابت ہوگی۔

شاہد خان نے اپنی بائیک کے دونوں طرف کے نچلے حصے پر پائپ کا تخت بناکر علاقے کے قریب ایک تالاب میں ڈیمو دیا اور باڑ سے بچانے کا طریقہ بھی بتایا۔

پانی پر چلنے والی بائیک کے علاوہ شاہد نے سانپ پکڑنے والی اسٹک، کھلونا جے سی بی اور آتش پر قابو پانے جیسے مختلف کارناموں کو انجام دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.