کورونا انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کیلئے جاری لاک ڈاﺅن کی وجہ سے پھنسے طلباء، مزدوروں ، سیاحوں اور دیگر لوگوں کیلئے آج راجستھان کے کوٹا اور جے پور سے دو خصوصی ٹرینیں رات پٹنہ کیلئے روانہ ہوںگی ۔
اطلاعات ورابطہ عامہ محکمہ کے سکریٹری انوپم کمار ، محکمہ صحت کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ ، ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آف پولیس ( ہیڈکوارٹر) جتندر کمار اور آفات مینجمنٹ محکمہ کے نوڈل افسر سنجے کمار سنگھ نے آج یہاں ویڈیوکانفرنسنگ کے توسط سے پریس کانفرنس میں کہاکہ راجستھان کے کوٹا اور جے پور سے آج رات دس بجے خصوصی ٹرین پٹنہ کیلئے چلے گی ۔ اس ٹرین میں سفر سے پہلے سبھی مسافروں کی جانچ کی جائے گی اور سبھی کیلئے ماسک پہننا اور سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرنا لازمی ہوگا ۔
سنگھ نے بتایاکہ پٹنہ پہنچنے پر سبھی مسافروں کی پھرسے جانچ ہوگی اور اس کے بعد انہیں ان کے اضلاع میں بھیجا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ ضلع میں بھی پھر سے جانچ ہوگی اور اس کے بعد انہیں بلاک سطح پر بنائے گئے قرنطینہ سینٹر میں بھیجاجائے گا۔
اطلاعات ورابطہ عامہ محکمہ کے سکریٹری نے بتایاکہ سبھی ریاستوں سے کوآرڈینشن کیلئے آفات مینجمنٹ محکمہ کے پرنسپل سکریٹری نوڈل افسر بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دوسری ریاستوں سے آنے کے خواہشمند لوگوں کی مدد کیلئے بھی ہر ریاست کیلئے الگ ۔ الگ نوڈل افسر بنائے گئے ہیں۔