ڈاکٹر کو مریضوں کا خدا کہا جاتا ہے، شاید اسی لیے مریض اور ان کے اہل خانہ ڈاکٹرز کی کافی زیادہ عزت کرتے ہیں۔ ڈاکٹرز اگر ایمانداری کے ساتھ اپنے کام کو انجام دے تو ڈاکٹرز کی تعریف ہونا لازمی ہے۔
ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے ایک ایسے ڈاکٹر جو عالمی وبا کورونا کے شروعات سے لے کر ابھی تک سرکاری ہسپتال میں اپنی خدمات کو انجام دیتے ہوئے کسی طرح سے کوئی چھٹی نہیں لی ہے۔ story of Dr. Aslam Sheikh
ہم بات کر رہے ہیں جے پور کے کھو ناگوریان علاقے میں واقعہ سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر اسلم شیخ کی۔ ڈاکٹر اسلم شیخ کی بڑی بات یہ ہے کہ راجستھان حکومت کی جانب سے جو بھی ہسپتالوں کو لے کر وقت مقرر کیا گیا ہے اس کے بعد بھی اگر کوئی مریض آتا ہے تو وہ ہسپتال میں ہی موجود رہتے ہیں۔
ڈاکٹر اسلم شیخ نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص بات چیت کے دوران کہا کہ 'ہم تو خدا سے یہی دعا کرتے ہیں کہ مستقبل میں عالمی وبا کی طرح کوئی وبا نہیں آئے۔'Dr. Aslam Sheikh Talk with ETV Bharat
- یہ بھی پڑھیں: Social Activist Nasir Shaikh Exclusive Interview: مختلف مسائل پر آواز اٹھانے والے ناصر شیخ کی کہانی
انہوں نے کہا کہ 'ایک ڈاکٹر کا کام ہی مریضوں کی خدمت کرنا ہوتا ہے، ڈاکٹر اسلم کا کہنا ہے کے مریضوں کی خدمت کرنے سے ہم لوگوں کو کافی خوشی ملتی ہے۔' Dr. Aslam Sheikh on Patients
ڈاکٹر اسلم نے مزید کہا کہ 'جو لوگ اپنے کام میں دل نہی لگاتے ان لوگوں کو یہی کہنا چاہوں گا کہ کوئی بھی کام کریں تو دل کی تسلی کے ساتھ کریں۔'