سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے روضہ سے قریب ہی ان کی دو بیگمات کے مزارات ہیں۔ جہاں پر عقیدت مند دودھ اور پانی کی مشک پیش کرتے ہیں۔
درگاہ کے خادم حاجی سید فیض عالم نیازی کے مطابق خواجہ غریب نواز کی دو بیویوں کا مزار بابا فرید کے چلّا کے بالکل قریب ہے۔
خواجہ غریب نواز کی بیوی عظمت اللہ اور الصوت النساء کے مزار مبارک پر عقیدت مند پانی کی مشک کے علاوہ دودھ کی مشک بھی پیش کرتے ہیں۔
یہاں اکثر خواتین اپنی مراد حاصل کرنے کے بعد بیگمات کے مزار پر دودھ، دلیا پیش کرتی ہیں اور خادم نیاز فاتحہ کر عقیدت مندوں میں تقسیم کرتے ہیں۔
رجب کی چاند رات کو بیگمات کے عرس کی رسم ادا کی جاتی ہے، جس میں خصوصی طور پر درگاہ کے خادموں کی خواتین شرکت کرتی ہیں۔
خواجہ غریب نواز کے عرس میں شرکت کرنے والی خواتین زائرین ان مزارات کی زیارت بھی کرتی ہیں اور اپنی اولاد کی صحت و تندرستی کی دعا بھی کرتی ہیں۔
خاص بات یہ ہے کہ ان مزارات کو چھوتا ہوا پانی عقیدت مندوں کے لیے شفا کا سبب بنتا ہے اور بیماریوں میں صحت یابی کا فلسفہ ثابت ہوتا ہے۔